❤"محمد ﷺ، رسول خدا ، اور کائنات کی سب سے عظیم الشان و محترم ترین ہستی"❤
❤"محمد ﷺ، رسول خدا ، اور کائنات کی سب سے عظیم الشان و محترم ترین ہستی"❤
آپ ﷺ کے والد کا نام عبد اللہ ابن عبد المطلب،
والدہ محترمہ کا نام آمنہ بنت وہب
("گھر کا کنبہ")
محمد ﷺ ابن عبد اللہ، ابن عبد المطلب، ابن ہاشم، ابن عبد مناف ابن قصا ابن کلیب،
( کنیت) ابو القاسم
(لقب ) خاتم النبیان (مہر نبوت)
آپ ﷺ مکہ ، حجاز ، عرب میں پیدا ہوئے،
آپ ﷺ کی پیدائش 570
آپ ﷺ کی وفات 632
(عمر 61–62)
آرام گاه
سبز گنبد مسجد النبوی ، مدینہ منورہ ، عرب۔
فعال سال
583–609 عیسوی بطور مرچ
609–632 عیسوی بطور مذہبی رہنما
محمد ﷺ کی ازدواج مطہرات 11 تھیں اور 7 بچے تھے 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھیں.
آپ ﷺ نے تقریبن 29 کامیاب ترین جنگیں لڑیں، جن میں سے 9 بہت مشہور ہیں اور بعض کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے کہ خدا اپنے محبوب ﷺ کی کیسے نصرت فرماتا رہا ہے۔
القرآن
ترجمہ
"(اور اے محبوب "وہ خاک جو تم نے پھینکی تم نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی اور اس لیے کہ مسلمانوں کو اس سے اچھا انعام عطا فرمائے،
بیشک اللہ سنتا، جانتا ہے) "
عمر کے چالیسویں سال خدائے مقدس نے آپ ﷺ کو نبوت سے نوازا، لیکن اس سے پہلے آپ ﷺ دنیا کے سب سے عظیم الشان انسان ثابت ہو چکے تھے اور نبوت کے بعد آپ ﷺ کائنات کی سب محترم و بزرگ اور عظیم الشان ہستی بن گئے۔عظیم ہونے کا ثبوت بھی خدا نے خود ہی اپنی کتاب میں واضع کر دیا۔ایسی ہستی ایسی عظمت جس پر نہ صرف انسان بلکہ زمین و آسمان اور خود اسکا بنانے والا سب درود سلام بھیجتے ہیں ۔
القرآن
ترجمہ:
"(بےشک اللہ اور اسکے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے پر(نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو)۔"
خدائے مقدس نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید آپﷺ پر نازل فرمائی جو انسانیت کی مکمل رہنمائی فرماتی ہے،جس میں علم و حکمت،سائنس،کاروبار،زندگی گزارنے کے طریقے،رشتوں کا حیا،بڑوں کی قدر،سچ کی طاقت،برائی و اچھائی کی تمیز کرنا،ستاروں کا علم،دوبارہ زندگی کے شواہد،طب کا علم،چوپائے و نباتات،حرام و حلال کی تمیز،زمین میں چھپے خزانے، خدا کے سامنے جھکنا، غرض ہر چیز موجود ہے۔
القرآن
"ترجمہ "
(بے شک اللہ کا بڑا احسان ہوا، مسلمانوں پر کہ ان میں انہیں میں سے، ایک رسول، بھیجا جو ان پر اسکی آیتیں پڑھتا ہے،اور انہیں پاک کرتا ہے،اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے،اور وہ ضرور اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے)۔
آپ ﷺ نے اپنی تمام تر زندگی خدائے مقدس کے واضح کئے ہوئے اصولوں کے مطابق گزاری۔
،آپ ﷺ کی نظر میں گورا،کالا، عربی ، عجمی سب برابر ہیں آپ ﷺ کی نظر میں امیر و غریب سب برابر ہیں،آپ ﷺ کسی ایک قوم یا قبیلے کے وارث یا نبی نہیں ہیں بلکہ آپﷺ کو خدا نے پوری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھيجا ہے،اس تصدیق بھی خدائےمقدس نے خود فرمائی ہے۔
القرآن
(اور ہم نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔)
آپ ﷺ کا چہرہ کائنات کا سب سے خوبصورت چہرہ ہے،آپﷺ کائنات میں سب سے زیادہ حسین و جمیل ہیں،جس کی تصدیق تمام بزرگ کتابیں فرماتی ہیں ۔
1- رسول اللہ ﷺ کا
چہرہ مبارک سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت ہے۔
( صحیح بخاری: ٣٥٤٩، صحیح مسلم٩٣/٢٣٣٧ و دار السلام : ٦٠٦٠)
2- (اہلِ ایمان کے نزدیک سب چہروں سے محبوب اور خوبصورت چہرہ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ ہے)
(صحیح البخاری: ٤٣٧٢)
3- آپﷺ کا چہرہ چاند جیسا (خوبصورت اور پر نور ) ہے۔
( صحیح بخاری : ٣٥٥٢)
4: جب آپ ﷺ خوش ہوتے تو آپ ﷺ کا چہرہ ایسے چمک اٹھتا گویا کہ چاند کا ایک ٹکڑا ہے ۔
( صحیح بخاری: ٣٥٥٦ ، صحیح مسلم: ٢٧٦٩،دار السلام : ٧٠١٦)
5: نبی ﷺ کا چہرہ سورج اور چاند کی طرح (خوبصورت،ہلکا سا) گول ہے۔
( صحیح مسلم :١٠٩/٢٣٤٤ ، دار السلام : ٦٠٨٤)
6-حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی ﷺ گورے رنگ کے مالک تھے،آپ ﷺ کا پسینہ موتیوں جیسا تھا، جب آپ ﷺ چلتے تو آگے کی طرف جھک کر چلتے تھے، میں نے آج تک آپ ﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ ملائم کسی ریشم اور مخمل کو نہیں چھوا۔
(سنن دارمی، حدیث نمبر 62؛صحیح )
آپ ﷺ ہی کائنات کی سب سے عظیم الشان و محترم ترین، بزرگ ہستی اور آخری نبیﷺ ہیں، جسکی تصدیق کا اعلان بھی خدائے مقدس نے اپنی کتاب میں خود فرما دیا ہے۔
القرآن
ترجمہ:
("محمد(ﷺ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں،ہاں اللہ کے رسول ہیں،اور آخری نبی ہیں،اور اللہ سب کچھ جانتا ہے") ۔
اس لئے ہمیں اللہ کے اس احسان کا ہر سانس کے ساتھ شکر ادا کرنا چاہیے اور نبی کریمﷺ پر ہر وقت درود و سلام بھیجنا چاہیے۔
"عالم اسلام کو ہماری طرف سے
سرکار دو عالم ﷺ کی آمد کا ماہ ربیع الاول بہت بہت مبارک ہو، اور یہ تحریر آقا جی ﷺ کی آمد پر ہماری طرف سے عالم اسلام کو تحفہ،
خدائے مقدس اور پیارے آقا جیﷺ ہمارے اس تحفہ کو قبول فرمائیں۔آمین آمیـــــــــــــــــن ثم آمین "
#مقدس_ماہ_ربیع_الاول_مبارک
#Alim-e-Islam(عالم اسلام
Comments
Post a Comment