____ Abu Lahab ___ and ___ Jew (quote ) ____ابولہب___اور___یہودی
#____ابولہب___اور___یہودی ( اقتباس) فالسی فیکشن ٹیسٹ کے سلسلے میں گیری ملر نے دو بڑی دلچسپ باتیں لکھی ہیں ۔ لکھتا ہے: محمدﷺ کا ایک چچا تھا ۔ اس کا نام ابو لہب تھا۔ ابولہب کو حضورﷺسے عداوت تھی ۔ اس کی زندگی کا واحد مقصد قرآن ، اسلام اور حضورﷺ کو جھٹلانا تھا۔ وہ محمدﷺ کا پیچھا کیا کرتا تھا ۔ جہاں بھی آپ ﷺ جاتے تھے، وہ پیچھے پیچھے جاتا۔ آپ ﷺ کی ہر بات کو جھٹلاتا۔ اگر آپ ﷺ کہتے کہ یہ چیز سفید ہے تو وہ جھٹ بول اٹھتا، نہیں یہ چیز کالی ہے۔ اگر آپ ﷺ کہتے کہ دن ہے تو وہ کہتا ، نہیں رات ہے ۔قرآن میں ابو لہب کا ذکر بھی آیا ہےکہ وہ دوزخ کی آگ میں جلے گا۔ دوزخ کی آگ میں جلنااس کا مقدر ہے ۔ مطلب یہ کہ وہ کبھی اسلام قبول نہیں کرے گا کافر ہی رہے گا۔ گیری ملر لکھتا ہے کہ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد ابو لہب دس سال زندہ رہا۔ اس کے لیے قرآن کو جھٹلانا بہت آسان تھا۔ وہ مسلمانوں سے کہتا دوستو! میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں ، مجھے مسلمان بنا لو۔۔۔ جب وہ مسلمان بنا لیتے تو کہتا لو بھئی ! تمہارا قرآن جھوٹا ثابت ہوگیا۔ اب بولو۔ لیکن ابو لہب نے ایسا نہیں کیا حالانکہ اس کی زندگی کا م...